ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تنگابھدرا پرریاستی حکومت متوازن ڈیم تعمیر کرے گی:ایم بی پاٹل

تنگابھدرا پرریاستی حکومت متوازن ڈیم تعمیر کرے گی:ایم بی پاٹل

Thu, 09 Feb 2017 11:16:57    S.O. News Service

بنگلورو،8؍فروری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل نے آج قانون ساز کونسل میں کہا کہ تنگبھدرا ریزروائر میں کیچڑ نکالنے کے سبب 31ٹی ایم سی پانی کے نقصان پر ناویل علاقہ کے قریب دریائے تنگبھدرا پر متوازن ڈیم کی تعمیر کا کرناٹک منصوبہ رکھتی ہے ۔انہو ں نے وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ گذشتہ 64برسوں کے دوران ریزروائر کی صورتحال کے سبب اس متوازن ریزروائر کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی ڈیم کے قریب اس ریزروائر کی تعمیر ضروری ہے کیوں کہ ریاست درکار پانی کی مقدار نکالنے کے موقف میں نہیں ہیں جس کے نتیجہ میں تنگبھدرا کمانڈ علاقہ میں نہروں کے نیٹ ورک میں پانی کے بہاو میں کمی ہوگئی ہے ۔ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کی جارہی ہے اور متوازن ریزروائر کا تخمینہ لاگت 500تا 600کروڑ روپے ہوگا۔ مجوزہ ڈیم کے مقام پر دستیاب 16ہزار ایکر اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ،تاکہ اس پروجیکٹ کو حقیقت میں تبدیل کیا جاسکے ۔قبل ازیں اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے کانگریس کے بسے راجو نے کہا کہ علاقہ کے کمانڈ علاقہ میں ایک بڑا خطہ نہر کے نیٹ ورکس میں پانی کے نامناسب بہاو کے سبب بنجر ہوگیا ہے او رکسان مایوس ہیں۔بی جے پی کے ایک رکن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایم کاوا تاگی مٹ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست میں کرشنا راجہ ساگر (کاویری ) ' الماٹی (کرشنا ) اور نارائن پور (کرشنا ) سمیت ریاست کے 27سرکردہ اور اوسط درجہ کے ڈیمس کو عالمی بینک کی مالی امداد سے مستحکم کرنے کا کام شروع کیا ہے اور یہ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔انہوں نے کہا '' ہم نے آئندہ سال جون سے پہلے تک کم و بیش 22ریزروائرس کو مستحکم کرنے کے کاموں کی تکمیل کا نشانہ رکھا ہے ۔ ''ڈیم کی باز آبادکاری اور بہتری کے ریاستی حکومت کے پروجیکٹ کے تحت وصول جملہ گرانٹس 480.82کروڑ روپے کی ہے ۔بی جے پی کے رکن ردرپا ہنمنت نیرانی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاٹل نے کہا کہ یو پی کے مرحلہ اول،دوم کے تحت کھولے گئے 133باز آبادکاری کے مراکز میں سے 87مراکز متعلقہ پنچایتوں کو حوالے کردئے گئے ہیں اور بقیہ باز آبادکاری کے قانون کے تحت درکار مناسب سولتوں کے بعد حوالے کردئے جائیں گے ۔ریاستی حکومت نے باز آبادکاری کے مراکز میں شروع کردہ کاموں کی تکمیل کے لئے 191.50کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ بی جے پی کے رکن بی جے پٹا سوامی کو دئے گئے جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے تین برسوں کے دورن ریاستی حکومت نے محکمہ آبی وسائل کیلئے 42,539 کروڑ روپے الاٹ کئے ہیں اور دسمبر 2016تک 31,534.65کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے ۔


Share: